Published On: Thu, Dec 6th, 2012

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جرمنی کو شکست دے دی

advertisement on dunya urdu news

پاکستا ن نے شکیل عباسی کے دو گول کی بدولت جرمنی کو چیمپنزٹرافی ہاکی ٹورنامیٹ سے باہر کر دیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان نے جرمنی کو 2-1 سے شکست دےدی۔  میئِبرن میں جاری ایونٹ میں پہلےکوارٹر فائنل اولمپک چیمپن جرمنی اور پاکستان کےدرمیان تھا۔ جرمنی نے کھیل کے نویں منٹ میں ایک گول کی برتری توحاصل کرلی۔  لیکن گرین شرٹس نےدوسرے ہاف میں شکیل عباسی کے جارحانہ کھیل کی بدولت ہاف کے 39ویں منٹ میں برتری کو خیم کر کے 50ویں منٹ میں فیصلہ کن دوسرا گول کردیا۔  جس سے پاکستان کو  2۔1 کی برتری  حاصل ہوگئی۔ جو کہ آخر تک برقرار رہی۔ 2004 کے بعدیہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔  سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔  جس نے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تھا

 

You may also like: