اوباما دنیا کےطاقتورترین انسان جنرل کیانی کا28 واں نمبر

واشنگٹن امریکی جریدے کی رپورٹ میں امریکی صدر بارک اوباما سال  2012ء کی سب سے طاقتور ترین شخصیت قرار دیئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو 28 واں نمبر پر دکھا یا گیا ہے۔  دنیا کی دوسری طاقتور ترین شخسیت جرمن چانسلر انجیلا مارکل ہیں ۔ تیسرے نمبر پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن، چوتھے نمبر پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور پانچویں نمبر پر پوپ بینی ڈک ہیں۔ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کانمبر 7واں ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت کی سربراہ سونیا  گاندھی 12ویں اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ19  ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی کا نمبر28 ویں اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام دنیا کے  71طاقتور افرادکی فہرست میں 52ویںنمبرپرہیں۔

You may also like: