اہم ترین شخصیا ت کی فہر ست کیلئے ووٹنگ ، ملالہ پندرہویں نمبر پر

[urdu]نیو یارک امریکی ہفت روزہ ٹائم میگزین کی اہم ترین شخصیات سالانہ فہرست کے لئے ووٹنگ میں شمالی کوریا کے نئے رہنما کم جون آن پہلے ،امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نویں اور عالمی امن ایورڈ یا فتہ ملالہ یوسفزئی 15ویں نمبر پر ہیں ۔اور اس فہرست کے مطابق سر فہرست شمالی کوریا کے نئے رہنما کم جون آن ہیں جنہیں اب تک 43لاکھ سے زیادہ ووٹ مل چکے ہیں  اور دوسرے نمبر پر امریکی مزاحیہ اداکار جان سٹوئرٹ 10 لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کر سکے ہیں ۔ دیگر نامزد شخصیات ابھی تک امریکہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ساڑھے 5لاکھ ووٹ کے ساتھ 9ویں  ، مصری صدر محمد مرسی 11ویں  جبکہ شامی صدربشارالاسد 14 ویں نمبر پر ہیں ۔ ٹائم میگز ین کی اس فہرست میں شخصیات اور ان کی حتمی درجہ بندی میگزین کے مدیر کرتے ہیں ۔ تاہم وہ اس بات کا ضرور خیال رکھتے ہیں کہ انٹر نیٹ کے ذریعے عالمی سطح پر ووٹنگ میں لوگوں نے کس کو چنا ۔ میگزین کی ویب سائٹ کے مطابق ان شخصیات کا چناو اس طرح کیا جاتا ہے کہ کون سال بھر میں دنیا پر کتنا اثرانداز ہوا۔  اس فہرست کے حتمی نتائج کا اعلان اکتیس دسمبر کو شائع ہونے والے شمارے میں کیا جائے گا۔ ووٹنگ کا عمل 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔[/urdu]

You may also like: