Published On: Mon, Dec 10th, 2012

ایڈن گارڈنز میں انگلینڈ کی 35برس بعد ٹیسٹ فتح

advertisement on dunya urdu news

[urdu]کو لکتہ ا انگلینڈ نے ایڈن گارڈنز میں 35برس بعد پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی، مہمان ٹیم کو بھارت کی کہانی ختم کرنے میں آخری روز صرف 55منٹ لگے ۔ جلد بازی میں انگلش ٹیم نے 41 رنز کا معمولی ہدف حاصل کرنے میں تین وکٹیں گنوادیں ، 7وکٹوںکی کامیابی سے سیریز میں1۔2کی برتری حاصل ہو گئی ۔ ایشون نے2وکٹیں لیں ، اس سے پہلے بھارتی ٹیم دوسری باری میں 247رنزپر آوٹ ہو ئی ۔ روی چندرن ایشون 91 رنز پر ناٹ آوٹ رہے ۔ یہ انگلینڈ کی کو لکتہ کے ایڈن گارڈنز پر 35برس بعد پہلی کامیابی ہے اس سے قبل ٹونی گریگ کی قیادت میں انگلش ٹیم نے 1977 میں یہاں پر 10وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز کا آغاز تین اوورز پرانی گیند سے کیا۔ ،ایشون نے ناٹ آوٹ91 رنز بنانے کے ساتھ اوجھا کی شراکت میں آخری وکٹ کے لئے 50رنزجوڑے۔ جیمز اینڈ سن اور اسٹیون فن دونوں نے 3،3 اور سوان نے 2وکٹیں لیں ۔ انگلش ٹیم اپنے سامنے 41 رنز کا ہدف دیکھ کر سہل پسندی کا شکار ہو گئی اور جلدبازی میں صرف 8زنز پر 3 وکٹیں کھودیں۔ پہلے ہی اوور میں الیسڑکک 1، ایشون کی ٹرننگ ڈلیوری کو ہٹ کرنے کی کوشش میں ااسٹمپ ہوگئے او جھانے اپنے دوسرے اوور میں جو ناتھن ٹروٹ3، کو ایل بی ڈبلیو کیا، کیون پیٹر سن بغیر کو ئی رن بنائے ایشو ن کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہوئے ،  بیل نے28 اور نک کا مپٹن بھی 9رنز ناٹ آوٹ نے ٹیم کو فتح سے ہمکنارکر ادیا۔ [/urdu]

You may also like: