Published On: Tue, Dec 11th, 2012

دورہ بھارت :آفریدی کا ون ڈے کیریئرہچکولے کھانے لگا

advertisement on dunya urdu news

[urdu]لاہور  دورہ بھارت کے لئے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، شاہد آفریدی کا ون ڈے کیریئرہچکولے کھانے لگا، آل راونڈر صرف ٹوئنٹی 20ٹیم میں جگہ بناپائے ، دونوں ٹیموں سے ڈراپ ہونے والے عبدالرزاق کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ، عمران نزیر کی چھٹی ہوگئی ، عمرامین ، محمد عرفان ، اسد علی ، حارث سہیل اور انور علی کو ڈومیسٹک مقابلوں میں عمدہ پر فارمنس کاصلہ مل گیا، انجر ڈرضاحسن کا خلا پرکرنے کے لئے ذوالفقار بابر دونوں فارمیٹ میں منتخب، یونس خان، وہاب ریاض، جنید خان، عمرگل اور عمران فرحت کی ون ڈے کرکٹ کےلئے واپسی ہوگئی۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم نےاسکواڈز کو متوازن اور روایتی حریف کے خلاف سیریز میں بولنگ کو قوت قراردیا ہے، انہوں نے مستقبل میں مزید نوجوانوں کو آزمانے کا اشارہ بھی دید یا ۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کمیٹی کےارکان اوردونوں کپتانوں کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ناموں کا اعلان کیا، منتخب 15رکنی ٹوئنٹی20 اسکواڈمیں انور علی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، مجموعی طورپر 22کھلاڑیوں کو بھارت جانے کا پروانہ جاری کیا گیا، اس موقع پر اقبال قاسم نے کہا کہ اہم دورہ بھارت کے لئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پر فارمنس کاباریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے مینجمنٹ اور کپتانوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے متوازن اسکواڈ تشکیل دیا گیا، شاہد آفریدی کوون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے کو مشکل فیصلہ قرار دیتے ہو ئے ، انہوں نے کہا کہ آل راونڈر کی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں ۔ اسی طرح عبدالرزاق بھی بڑے کھلاڑی ہیں ۔ ایک سوال پر اقبال قاسم نے کہا کہ ٹیم کمبینیشن کو متوازن بنا نے کے لئے رائٹ آرم لیگ سپز کی ضرورت کے پیش نظر آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی میں موقع دیا گیا ، وہ پر فارم کرکے ون ڈے ٹیم میں بھی واپس آسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عبد الرزاق میڈیم پیسر ہیں لہذاان کی جگہ نہیں بنتی تھی، ٹیم میں 15کھلاڑی ہی رکھنےہوتے ہیں، جبکہ مینجمنٹ اور کپتان کی -ضرورت کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، محمد عرفان کے ماضی میں فٹنس مسائل کی نشاند ہی پرانہوں کے کہا کہ  پیسر فٹ اور فارم میں ہے [/urdu]

You may also like: