دیدار کا کوئی بھی بیان برا نہیں لگتا، نرگس

[urdu]لاہور معروف اداکارہ نرگس نے کہاہے کہ دیدار میری چھوٹی اور لاڈلی بہن ہے، وہ میرے حوالے سے کوئی بھی بیان دے مجھے برانہیں لگتا۔ جہاں تک اسکی کامیابی سے جیلس ہونےکا تعلق ہے۔ تودیدار سے جیلس ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کی کامیابی پر جتنی خوشی مجھے ہوتی ہےشاید ہی کسی اور کو ہو۔ انہوں نے کہا کہ دیدار کا کہنا ہے کہ میں اس کی شادی کے خواب دیکھتی ہو ں تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ یہ توہر بڑی بہن کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ اپنی چھوٹی بہن کی شادی کرے شادی کی رسمیں ہوں اور اس کو دھوم دھام کےساتھ ڈولی میں بٹھا کر رخصت کیاجائے ۔ دیدار بہت اچھی فنکارہ ہو نےکے ساتھ اچھی انسان بھی ہے۔[/urdu]