ٹوئنٹی 20 رینکنگ:سعیداجمل کی نمبر1 پوزیشن برقرار

[urdu]دبئی ٹوئنٹی20کے ٹاپ بیس بیٹسمینوں میں موجود واحد پاکستانی عمر اکمل 1درجہ تنزلی کے بعد17ویں نمبر پر پہنچ گئے، آل راونڈرز میں شاہد آفریدی کو تیسرے سے 5ویں نمبرپر آنا پڑا، سعید اجمل کی نمبر1پوزیشن کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں، پاکستانی ٹیم کا بدستور چھٹانمبرہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ویسٹ انڈیز کی واحد میچ میں 18رنز سے فتح کے بعد جاری ہونے والی تازہ ترین ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں ٹیموں کی پوزیشن میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، ، البتہ دوسرے نمبر پر موجود کیریبئنزکا ٹاپ ٹیم سری لنکا سے صرف 5 پوائنٹس کا فا صلہ باقی رہ گیا، ایک پوائنٹ کھونے کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم   9ویں نمبر  پر موجود ہے۔ 43گیندوں پر ناٹ آوٹ85رنز اسکور کرنے والے مارلون سموئلز ایک ساتھ 13 درجے پھلانگتے ہوئے کیریئر بیسٹ ریٹنگ پوائنٹس 723 کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، بولنگ میں چاردرجہ بہتری نے انھیں 56 جبکہ آل راونڈرز میں چوتھے نمبر پر پہنچا دیا۔ بیٹنگ میں ٹاپ پر نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کو لم موجود جبکہ کرس گیل 1درجہ خسارے کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ، آل راونڈرز میں انہوں نے 2درجہ بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ٹاپ 20بیٹسمینوں میں موجود واحد پاکستانی عمراکمل ایک درجہ خسارے کے بعد17ویں نمبرپر آگئے۔ بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پر سعیداجمل 770پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں ، دوسرے بہترین بولرگریم سوان کے پوائنٹس کی تعداد 750ہے۔ اس فہرست میں شاہد آفریدی 8ویں نمبرپرموجود تاہم آل راونڈرزمیں انھیں 2درجے تنزلی کے بعد 5واں نمبر سنبھا لنا پڑا ، ٹاپ پوریشن پر  شین واٹسن اور دوسرے نمبر پر محمد حفیظ موجود ہیں۔[/urdu]

You may also like: