دونوں ٹانگوں سے محروم رنرپسٹو ریس نے عربی گھوڑے کو ریس میں پچھا ڑدیا

[urdu]دوحا دونوں ٹانگوں سے محروم جنوبی افریقی بلیڈ رنر اوسکر پسٹوریس نے عربی گھوڑے ‘میسریٹی’ کو200 میٹرریس میں پچھاڑ دیا۔ انہوں نے قطر میں معذور کھلاڑیوں کی اہمیت اجا گر کرنے کے سلسلے میں اس چیلنج کو قبل کیا تھا ۔ اس ریس کےلئے خصوصی ٹریک بنا یا گیا تھا، پسٹوریس روایتی ایتھلیٹکس ٹریک پر دوڑے جبکہ ساتھ میں لگے جنگلے کی دوسرے جانب میسریٹی کے لئے ریتیلا ٹریک بنایا گیا تھا، پسٹوریس کو گھوڑے پر 15میٹر آگے رہنے کا ایڈوانیٹج دیا گیا جس کا انہوں نے بھر پور فائد ہ اٹھا یا جبکہ رخ اچانک موڑنے کی وجہ سے گھوڑے کا آغاز اچھا نہیں رہا تاہم اس کے سوار نے پسٹوریس کو پیچھے چھوڑ نے کے لئے پوری کوشش مگر بلیڈ رنر پہلے فنشنگ لائن عبور کر گئے ۔ اس کے بعد پسٹوریس نے کہا کہ میرا اس دوڑ میں شریک ہونے کا مقصد دنیا کو دکھا نا تھا کہ معذور افراد بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔[/urdu]

You may also like: