بھارتی بیٹنگ کی کھوکھلی دیوار انگلش حملوں سے لرزنے لگی

[urdu]ناگپور ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ کی کھو کھلی دیوار انگلش حملوں سے لرزنے لگی دوسرے دن میزبان نےصرف 87رنز پر 4وکٹیں گنوادیں ، اسے اب بھی 243 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ سچن ٹنڈو لکر صرف 2رنز کے مہمان ثابت ہوئے ، پیسر جیمز اینڈرسن نے 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ، قبل ازیں مہمان سائیڈ کی پہلی اننگزکا 330 پر اختتام ہوا، جوئے روٹ نے ڈیبیو پر 73 کی اچھی اننگز سے روشن مستقبل کی نوید سنادی ، میٹ پرائر اور گریم سوان نے بھی نصف سنچریاں بنائیں، لیگ سپنر پیوش چاولہ نے چاروکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق ناگپور ٹیسٹ میں بھارت کی گرفت کمزور پڑنے لگی ، اینڈر سن نے اننگزکی تیسری ہی گیند پر وریندر سہواگ کو صفر پر آوٹ کردیا ۔ گوتم گمبیھر اور چتیشور پجارانے سکور میں 58رنزکا اضافہ کیا، پجارا26رنز پرسوان کا نشانہ بنے، دباو کا شکار سچن ٹنڈولکر کو 2رنز پراینڈرسن نے ان سائیڈ ایج پر بولڈ کردیا۔ گمبیھر صورتحال کو مزید گمبیھر بنا کر چلتے بنے، یوں71 رنزپر 4وکٹیں  گرگئیں، ویرات کو ہلی اور دھونی نے بقیہ اوورز خیر یت سے گزار لئے، جب کھیل کا اختتام ہوا تودونوں بلترتیب 11اور 8 پر ناٹ  آوٹ تھے، ٹیم نے 41اوورز میں 87 رنز سکور کئے، اینڈر سن نے 3وکٹوں کے لئے صرف 24 رنزدیے۔ قبل ازیں 5وکٹ پر 199 رنز سے نامکمل اننگز شروع کر نے والی انگلش ٹیم نے سکور میں مزید 131 رنزکا اضافہ کیا، پرائر57 رنز بنانے کے بعد ایشون کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ پائے ، یوں روٹ کے ساتھ ان کی چھٹی وکٹ کے لئے 103 رنزکی شراکت کا اختتام ہو گیا ،ایشانت شرما نے ٹم بر یسنن کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا ،روٹ نے سوان کے ساتھ مل کر بھارتی بولرز کے صبر کا خو ب امتحان لیا اور 60 رنز جوڑے وہ 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پیوش چاولہ کو ریٹرن کیچ دے بیٹھے ، لیگ سپنر نے 69رنز دے کر 4 وکٹیں لیں ، ایشانت شرمانے 49رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں  کو آوٹ کیا، انگلینڈ کی پہلی اننگز کا 145 اوورزمیں 330 رنز پر اختتام ہوا۔[/urdu]

You may also like: