Published On: Sat, Dec 15th, 2012

بھارتی فلموں کی یلغار سے سینماوسٹوڈیو ویران ہو گئے ، سید نور

advertisement on dunya urdu news

[urdu]لاہور فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا اجلاس رائل پارک میں چیئر مین سید نور کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پرقرار داد پاس کی گئی کہ وفاقی حکومت امپورٹ پالیسی کے تحت درآمد ہو نیوالی بھارتی فلموں میں نوے فیصد کمی کرے تاکہ مقا می فلمی صنعت کو بھی پھلنےپھولنے کا حق مل سکے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ طے شدہ منصو بے کے تحت مقامی فلمی صنعت کو ختم کیا جارہا ہے ۔ چیئر مین سید نور  نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے میں ہماری مدد کرے۔ امپورٹ پولیسی کے تحت آنے والی بھارتی فلموں کی یلغار سے سٹوڈیو ، رائل پارک ویران ہورہے ہیں۔ حکومت فلم انڈسٹری کے لئے ہنگامی اقدامات کرے ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر ریگولیشن اینڈ سروسز فردوس عاشق اعوان ہماری بھیجی گئی تجاویز پر عمل درآمد کر وائیں جو کہ عر صہ دراز سے وفاقی حکومت نے سردخانے میں ڈال دی ہیں ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فلم ٹریڈ کی بحالی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ اور ریلیاں نکالی جائینگی۔[/urdu]

You may also like: