چاہتی ہوں میرا جنازہ سٹوڈیو سے اٹھے : بہار بیگم

[urdu]لاہور اداکارہ بہاربیگم نے کہا ہے۔ کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا جنازہ بھی سٹوڈیو سے اٹھے کیونکہ انہیں عزت اور شہرت فلم انڈسٹری نے ہی دی ، کچھ لوگ ہمیں ہی فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار سمجھ رہےہیں ،فلم انڈسٹری مسائل سے دوچار ضرور ہوئی مگر اب دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑی بھی ہورہی ہے۔ ایک انٹرویو میں بہار بیگم نے کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور سب لوگوں کا مائنڈ ایک جیسا نہیں ہوتا، اب ہم بکھرگئے ہیں ہمیں اسے اکٹھا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا سٹوڈیو ہمارا گھر ہے اور اس کی حالت کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔[/urdu]

You may also like: