Imam kaba sheikh Mohammed bin Abdullah

امام کعبہ شیخ محمد بن عبداللہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

[urdu]مسجد الحرام بیت اللہ کے امام شیخ محمد بن عبداللہ السبیل پیرکی سہ پہر دمہ کی بیماری کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی عمر 90 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے امامت کے منصب پر فائز تھے ۔ امام شیخ محمد بن عبداللہ عالم اسلام کی ایک مقبول شخصیت تھے اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کے ساتھ والہانہ محبت کرتے تھے ۔ پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں اور دین کی اشاعت کے لئے کام کرنے والی تنطیموں کی سرپرستی و مدد بھی کرتے تھے ۔ مرحوم کی وفات عالم اسلام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ [/urdu]