عامر خان کے فین کی 1700کلومیٹر تک سائیکل چلا کر ممبئی آمد

[urdu]ممبئی دنیا بھر میں بالی ووڈ ستاروں کے مداحوں کی کو ئی کمی نہیں جن میں سے بعض اس حد تک ان کے دیوانے بن جاتے ہیں کہ کچہ بھی کر گزر نے کے لئے تیار نظر آتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک پر ستار مسٹر پر فیکٹ سے ملاقا ت کے لئے اپنے آبائی شہر رانچی سے سائیکل چلاتے ہو ئے عامر کے شہر ممبئی پہنچا ہے۔ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے کشور کمار نامی اس دیوانے مداح نے رانچی سے ممبئی تک کا 1700کلومیٹر طویل فاصلہ بائیسا ئیکل پر طے کیا ۔ ممبئی  پہنچ کر پولیس کے نرغے میں پہنچ جانے کے بعد بھی اس پرستار نے ہمت نہیں ہاری اور عامر سے ملنے کی ضد پر اڑا رہا ۔ دو دن تک کشور کمار کو سمجھا نے میں ناکامی کے بعد بلاآخر پولیس والوں نے عامر کی اہلیہ کرن راو کو اطلاع دی تو عامر بذات خود کشور کمار سے ملے ۔ ایک  گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں جہا ں کشور نے عامر کے لئے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا اور عامر کے فلاحی کاموں کی تعر یف کی ۔ [/urdu]