امریکا کی 20سالہ حسینہ اولیویا کلپو مس یونیورس بن گئیں

[urdu]لاس ویگاس مس یونیورس 2012ء کا تاج 20سالہ امریکی حسینہ اولیویا کلپو کے سر سج کیا ، لاس ویگاس میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں دنیا بھر سے آئی 89 حسیناوں نے شرکت کی ، لیکن مس یونیورس کاتاج امریکا کی اولیویا کلپو کے سر سجا ۔ فلپائن کی حسینہ دوسرے اور مس وینزویلا تیسرے نمبر پر رہیں ۔ مقابلے کے آخری مرحلے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اولیویا کلپو نے کہا کہ بچپن میں اپنے بہن بھائیوں کو ستانے پرانہیں آج بھی افسوس ہے۔ مس یونیورس مقابلے میں کامیابی کی بھارتی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب شلپا سنگہ ٹاپ10 میں بھی جگہ نہ بنا سکیں مقابلہ 180 ملکوں میں براہ راست دیکھا گیا۔ مس یونیورس مقابلے میں مس چائنا کو بیسٹ نیشنل کو سٹیوم کا ٹائٹل دیا گیا۔ [/urdu]

You may also like: