Published On: Thu, Dec 20th, 2012

کروڑوں روپے کا ڈھیر، ٹنڈولکر کی ریٹائر منٹ میں رکاوٹ بن گیا۔

[urdu]  نئی دہلی دنیا بھر کے کرکٹ لیجنڈز نے بھارتی سٹار بلے ساز سچن ٹنڈولکر کی ریٹائر منٹ لینے کے بارے میں مشورے دیئے ہیں لیکن ان کا ریٹائر منٹ نہ لینے کی سب سے بڑی وجہ ان کی کاروباری مجبوریاں ہیں ۔ کرکٹ کے درجنوں ریکارڈ اپنے نام کرنے والا یہ کھلاڑی تجارتی کنٹریکٹ مکمل کر کے ہی کرکٹ کو الوداع کہے گا۔ ذرائع کے مطابق 2013 ء میں ہندوستان کے دورے پر آنے والی آسٹریلیا کی سیر یز، جنوبی افریقہ اور 2014ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل کر ہی کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینا چاہتے ہیں ۔ اس کی دوبڑی وجوہات ہیں ۔ ایک تویہ کہ وہ 200 ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہنا چاہتے ہیں دوسری سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے کئِ کمپنیوں سے معاہدے ہیں جو 2014ء تک جاری رہیں گے اگر وہ ابھی ریٹائر منٹ لے لیتے ہیں توان کو کروڑوں روپے سے ہاتھ  دھونا پڑے گا۔[/urdu]

You may also like:

About the Author


Mobile Phone Accessories Online