salman-khan

دبنگ ہیرو سلمان خان کے بیگ سے لیڈیز ملبوسات برآمد

[urdu] حیدر آباد بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان کے بیگ میں سے لیڈیز ملبوسات برآمد ہوئے جسے دیکھ کر وہ ہکابکا ہی رہ گئے ۔ یہ دلچسپ واقعہ بھارتی شہر حیدر آباد کے ائیر پورٹ پر اس وقت پیش آیا جب سلمان کا بیگ دوران سفر ایک خاتون کے بیگ سے تبدیل ہو گیا ۔ بیگ میں خاتون کے کپڑے دیکھ کر دبنگ سلمان خان پریشان ہو گئے ۔ تاہم بعد ازان سیکیورٹی ٹیم کے ذریعے انہیں پتا چلا کہ انکا بیگ کسی خاتون کے بیگ سے تبدیل ہو گیا ہے۔ واقعہ پیش آنے کے کچھ ہی دیر بعد ایک خاتون ائیر پورٹ پہنچیں اور معذرت کرتے ہوئے سلمان کابیگ انہیں واپس لوٹا دیا۔ واضح رہے کہ سلمان خان ہائی ٹیکس گراونڈ پر اپنی پر فارمنس دینے ممبئی سے حیدر آباد پہنچے تھے۔[/urdu]