Published On: Fri, Dec 21st, 2012

پہلا ٹوئنٹی 20: یوراج کا آل راونڈ کھیل ، انگلینڈفیل

advertisement on dunya urdu news

[urdu]پونے پہلے ٹوئنٹی 20میں یوراج سنگھ کے آل راونڈ کھیل نے بھارت کو 5وکٹ سے فتح دلا دی ، ٹیسٹ سیریزکی فاتح انگلش سائیڈ مختصر طرز کے پہلے امتحان میں فیل ہو گئی ، میزبان نے 13گیندیں قبل ہی 158 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کر لیا، گو تم گمبیھر اور اج نکیاراہنے کو ٹم بریسنن نے قابو کیا، یوراج سنگھ نے 21گیندوں پر تین چھکوں اور 2چوکو ں کی مدد سے 38 رنز بنائے، انھیں لیوک رائٹ نے اسٹورٹ می کیر کی مدد سے میدان بدر کیا ، سریش رائنا26 پر رن آوٹ ہوئے جبکہ دھونی 24رنزپر ناٹ آوٹ رہے، بریسنن نے دووکٹیں لیں ۔ اس سے قبل انگلش ٹیم کو چوتھے اوور میں مائیکل لمب کی جدائی برداشت کر نا پڑی جنھیں ایشون نے ایلبی ڈبلیو کیا ، دوسرے اوپنر الیکس ہالزاور لیوک رائٹ نے اسکور کو89تک پہنچایا، رائٹ ، ہالز اور قائمقام کپتان ایون مورگن کو آوٹ کرکے یوراج سنگھ نے مہمان ٹیم کے رنزبنانے کی رفتار ست کردی ، جوزبٹلرنے ناٹ آوٹ 33 اور سمت پٹیل نے 24 رنز بناکر اسکور کو 6 وکٹ پر 157تک پہنچایا، مین آف دی میچ یوراج نے  تین اور اشوک ڈینڈانے دووکٹیں لیں۔[/urdu]

You may also like: