عوام بیرون ملک سرمایہ رکھنے والوں کو مسترد کر دیں : عمران

[urdu] اسلام آباد  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 67 فیصد ممبران قومی اسمبلی ٹیکس چور ہیں ۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ این آر او زدہ اور فیملی لمیٹڈپارٹیاں ہیں ، ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے ، نوارشریف ، آصف زرداری کبھی بھی نہ تو اپنے اثاثے ظاہر کرینگے اور نہ ہی پارٹی میں الیکشن کرائیں گے ، وفاقی اور پنجاب حکومتیں عوام کے پیسے سے ٹی وی پر اپنی انتخابی مہم چلارہی ہیں ، اقتدار  میں آکر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی لگا ئیں گے، تحریک انصاف خواتین کی نشتوں پر انتخابات کرا کے خواتین کے حقیقی نمائندوں کو اسمبلیوں میں لائیگی ۔ انہوں نے تحریک انصاف اسلام آباد کے نو منتخب عہدیدار ان کی تقریب حلف برادری سے خطاب میں کہا کہ چورسیاستدانوں کی وجہ سے آج ملک تباہی کے دہانےپر پہنچ گیا ہے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بیرون ملک اپنے اثاثے رکھنے والے سیاستدانوں  کو ووٹ نہ دیں ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ این آر اوکی سیاست کررہی ہیں ۔ [/urdu]

You may also like: