Published On: Sat, Dec 22nd, 2012

بنگلہ دیشی ٹیم کے آئندہ ماہ پاکستان آنے کا یقین ہے۔ چیئرمین بورڈ

advertisement on dunya urdu news

[urdu]لاہور چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے۔ کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے آئندہ ماہ پاکستان آنے کا یقین ہے۔ مقابلوں کے لئے ہم سے تاریخیں طلب کی گئیں تھیں جو فراہم کر دیں ، ہمسایہ ملک کے بورڈ حکام نے بھی دورے کی منظوری دیدی، صرف آئی سی سی کو بتانا باقی ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹور کو حتمی شکل دینے کے لئے پنجاب حکومت کی ضمانت چاہیے، امید ہے کہ اس بار پہلے والی غلطیاں نہیں ہونگی ، ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران پنجاب پولیس نے بہترین انتنطامات کیے ، ماضی میں جو کچھ بھی ہواباربار دہرانے کا کوئی فائدہ نہیں ، پوری توقع ہے کہ مل جل کر بنگلہ دیشی ٹیم کی بہترین میزبانی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا   کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان  ملک پالیسی ضروردے سکتے ہیں مگر انتظامات تو صوبائی حکومتوں کوہی کرنا ہوتے ہیں،امیدہے ہمیں بھرپور تعاون حاصل رہےگا، سیکیورٹی معاملات بہتر ہو نگے تو بھارتی ٹیم بھی جوابی دورہ کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت میں ہم شیوسینا کی دھمکیوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتے ، سیکیورٹَی کی ذمہ داری میزبان حکومت کی ، وہ بہتر سمجھتے ہیں ۔کہ کیسے انتظامات کرنا ہیں ، ہماراایک وفد بھی سیکیورٹی کا جائزہ لے کر آیا  اور خاصا مطمئن ہے ، کھلاڑیوں کو کسی بھی قسم کے تنازع میں الجھنے سے بچانے کے لئے طے کیا گیا ہے  کہ ٹیم کو جہان بھی جانا ہوا اکٹھی جائے گی ، پلیئرزانفرادی حیثیت میں تقر یبات میں شرکت نہیں کر ینگے ۔ انھوں نے توقع ظاہرکی کہ سیریز کے دوران دونون ممالک کے عوام کو جاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔[/urdu]

You may also like: