sachin tendulkar

سچن ٹنڈ ولکر نے ون دے کرکٹ سے رخصت لے لی

[urdu]نئی دہلی سچن ٹنڈولکر نے طویل سوچ وبچار کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ  لے لی ، 50 اوورز کے کھیل میں سب سے زیادہ رنز بنا نے کا عالمی ریکارڈ رکھنے والے ماسٹر بلے باز نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے 2015 ورلڈکپ میں ٹیم کے بہتر مستقبل کی امید کی ، انھیں 463 ایک روزہ میچز میں 49 سنچریو ں کی مدد سے 18426 رنز 83۔44 کی  اوسط سے بنانے کا منفرداعزاز حاصل ہے، اپنے بیان میں 39 سالہ اسٹار بلے باز نے کہاکہ میں نے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں ورلڈکپ 2011ء میں بھارت کے چیمپئن بن جانے کے بعد اس فارمیٹ میں اپنے تمام خوابوں کی تعبیر پا چکا ہوں ، میں پورے کیریئر میں بھر پور سپورٹ کرنے والے اپنی تمام بہی خواہوں کا انتہائی مشکور ہوں ، انھوں نے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کرتے ہو ئے سلیکٹرز کو 2015ء ورلڈ کپ کے لئے نئی ٹیم تیار کرنے کا موقع فراہم کردیا ، انھوں نے کہا کہ تین برس بعد شیڈول ورلڈکپ کے دفاع کی تیاریوں کاعمل جلدی شروع ہونا چاہیے، میں اپنی ٹیم کے تابناک مستقبل کے لئے دعا گور ہوں گا، ٹنڈولکر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کی شروعات 16 برس کی عمر میں پاکستان کے دورے میں گوجرانوالہ میں 1989 کی تھی ، ابتدائی مقابلہ میں محض دوگیندوں کاسامنا کرنے کے بعد ٹنڈ ولکر پاکستانی پیسر وقار یونس کی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر بولڈ ہوگئے تھے، جبکہ ان کے کیریئر کا اختتامی ون دے بھی پاکستان کے خلاف ثابت ہوا، ، جوانھوں نے رواں برس مارچ میں ڈھاکا میں منعقدہ ایشیا کپ میں کھیلا تھا، جس میں انھوں نے 52 رنز بنائے تھے ، تاہم اسی ایونٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف ا نھوں نے کیریئر کی مجموعی طور پر 100ویں سنچری جڑی تھی ، انھوں نے اس مقابلے میں 114 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے1992 سے 2007 تک 6ورلڈکپ میں بھارت کی نمائندگی کی ۔ اسٹار بلے باز اپنی 37 ویں سالگرہ سے دو ماہ قبل فروری 2010 میں ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری بنائی ، یہ کارنامہ انھوں گوالیار میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انجام دیا۔ [/urdu]