مخدوم احمد محمود نے گورحنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

[urdu]لاہور مخدوم سید احمد محمود نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال نے گورنر ہاوس لاہور میں ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ حلف برداری کی تقریب میں منظوراحمد وٹو، ثمینہ گھرکی ، راجہ ریاض احمد ، سپیکر رانا اقبال خاں ، جہانگیر  بدر ، تنویر اشرف کائرہ ، راجہ عامر خاں ، راناثناءاللہ، مجتبی شجاع الرحمن ، احسان الدین قریشی ، ذوالفقار کھوسہ، ہمایوں اختر خان ، چودھری عمران مسعود ، چودھری شفاعت حسین ، فواد چودھری ، اسلم گل ، وسیم اختر، اعجازہاشمی، ذکیہ شاہنواز، بلال ایوب گورائیہ ، حق نوازگھمن ، شاہدخاں ،ناصرمحمود کھوسہ ، کورکمانڈلاہور ، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، آئی جی پنجاب ، کرنل ریٹائر نویداقبال ، صوبائِی سیکرٹریز اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف کے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب مخدوم سیداحمد محمود نے کہا کہ بطور گورنر ان کی تقرری کسی بیک ڈرو ڈپلو میسی کا نتیجہ نہیں اور نہ ہی کسی انڈر سٹینڈنگ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ باعزت اور باوقار طریقے سے عہدے کو قبول کیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اچھی انڈ رسٹینڈ نگ ملک کے مفاد میں ہے، صوبے میں جمہوریت اور حکومتی کاروبار زندگی کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے پنجاب میں ایک ساز گر ماحول پیدا کرنے کی کوشش کروں گا ، پنجاب حکومت سے تعلقات خوشگوار ہیں۔ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے  بارے میں سوال پر گورنر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اس بارے میں متفقہ قراردادیں منظور ہوئی ہیں ان پر عمل درآمدضروری ہے، ریپڈبس منصوبہ پنجاب حکومت کاترقیاتی منصوبہ ہے ، اللہ کرے جلد مکمل ہوجائے۔ انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے عہد ے کے ساتھ مراعات اور بشمول تنخواہ وصورل نہیں کروں گا اورصرف وہی مراعت حاصل کروں گا جوکہ بنیادی ضرورت کی ہوں گی ۔ قبل ازیں وزیر اعلی نے مخدوم احمدمحمود کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبار ک باددی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں سوال پرمکدوم سید احمد محمود نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلال بھٹوزرداری اورفریال تلپور سے ملاقات کے بعد یہ کوشش کریں گے کہ نواز شریف سے ملیں ۔ [/urdu]

You may also like: