پاکستانی خفیہ ہتھیا رعرفان نے بھارت کو حیران کردیا

[urdu]بنگور پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں پاکستانی  ٹیم کے خفیہ ہتھیار طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھارتی بلے بازوں  کو حیران کردیا ، 7فٹ 1انچ کے پیسر نے گوکہ وکٹ تو صرف ایک ہی حاصل کی مگر حریف پلیئر ز کو کھل کر نہ کھیلنے دیا،  پاکستان نے عرفان کو بھارت میں سب کی نظروں سے چھپا کررکھا ، میچ سے دودن پہلے مہمان ٹیم مینجمنٹ نے صحافیوں سے بات چیت کے لئے کپتان محمد حفیظ کے ساتھ فاسٹ بولرعمر گل اور سہیل تنویر کو بھیجا، عرفان سے بات چیت کرنے کی تمام درخواست نامنظور کر دی گئیں، حفیظ نے بھی اپنے بولرز اور محمد عرفان کے بارے میں سوال پر براہ راست جواب دینے کے بجائے کہا تھا، ہمارے پاس پہلے میچ اور پوری سیریز کے لئے خاص منصوبہ تیار ہے لیکن اسے میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے۔ جب پاکستانی ٹیم گراونڈ پر پر یکٹس کرے تو عرفان دور سے ہی  نظر آجاتیں ہیں ،30سالہ فاسٹ بولر نے 2010کے دورہ انگلینڈ میں 2ون ڈے میچز کھیلے لیکن وکٹ سے محروم رہے تھے ، 17 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچزمیں 24 وکٹیں لینے کے بعد انھیں اب ٹی20 انٹرنیشنل ٹ ڈیبیوکا موقع ملا ۔ دریں اثنا پہلے میچ میں فتح کے بعد کپتان حفیظ نے بھی عرفان کو”سر پرائزپیکج” قراردیا، انھوں نے کہا کہ پیسر نے حریف ٹیم کو بھی حیران کر دیا ہوگا۔ یاد رہے عرفان کے قد پر متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں تاہم اگر 7فٹ ایک انچ کو درست سمجھا جائے تووہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سب سے طویل القامت کھلاڑی ہیں۔[/urdu]

You may also like: