دنیا بھر میں سرد ترین موسم ، روس میں 10 روز میں 123 افراد ہلاک

[urdu]نیویارک  دنیا میں سرد ترین موسم کا سلسلہ جاری ہے امریکا میں کرسمس کے موقع پر ہونے والی برفباری نے سب کچھ سفید چادر میں ڈھک دیا ، روس میں سردی کی شدت سے 10 دنوں میں 123 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جنوبی امریکا میں برفانی طوفان نے ہر جانب برف پھیلادی ، طوفان سے اوکلاہوما میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی ہے، کئی علاقوں میں بجلی غائب اور معمولات زندگی متاثرہو گئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے کئی جنوب مشرقی ریاستیں بھی متاثر ہیں ٹیکساس میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ۔ روس میں سردی کی شدید لہر کے نتیجے میں گزشتہ 10روز میں 123 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ماسکو اور اس کے نواح میں درجہ جرارت منفی 30ڈگری  سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔ جبکہ مشرقی سائبیر یا میں درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ حکام کے مطابق سردی کی اس شدید لہر سے متاثرہ 833 افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیاہے۔ جاپان کے شمالی علاقے بھی ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔ کورانڈا ٹاون میں 30سے زیادہ گاڑیاں برفانی طوفان میں پھنس گئیں ۔ بھارت  کے شمالی حصوں میں سردی کی شدت میں ہونے والے اضافے نے روز مرہ معمولات میں مشکلات پیداکردی ہیں۔ دوسری جانب ملائیشیا میں تیز بارشوں نے طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے۔ مغربی ساحلی علاقوں میں خطرے کے پیش نظر 13ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ [/urdu]

You may also like: