Published On: Fri, Dec 28th, 2012

ون پاونڈ فش فیم شاہد نذیر لاہور پہنچ گئے ، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

advertisement on dunya urdu news

[urdu] لاہور  برطانیہ میں ون پاونڈ فش گا کر عالمی شہرت حاصل کرنے والے شاہد نذیر کا لاہور پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا گیا، شاہد نذیر جو بہت خوش دکھا ئی دے رہے تھے ، انہوں نے 1پاونڈ فش کا انگلش اورپنجابی ورژن گایا اور نعت بھی پڑھی ۔ قصور کی تحصیل پتوکی سے تعلق رکھنےوالے شاہد نذیر لاہور ایئرپورٹ پہنچے ، تو چاہنے والوں نے انہیں کند ھوں پر اٹھالیا، استقبال کرنے والوں میں پتوکی سے رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق بھی شامل تھے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کی فرمائش پر ون پاونڈ فش گاکرسنایا، اس قدر پذیرائی ملنے کے سوال پر انہوں نے نعت کے بول پڑہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لندن سے ڈی پورٹ نہیں کیاگیا ویزا ختم ہونے پر آیا ہوں ، اپنے گانے کی ویڈیو ریلیز کرنے کے لئے پاکستان سے فرانس جاوں گا۔[/urdu]

You may also like: