پاکستان نے بھارت سے ایشین ہاکی کی حکمرانی چھین لی

[urdu]لاہور پاکستان نے بھارت سے ایشین ہاکی کی حکمرانی چھین لی ، ایشیائی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رواتیی حریف کو 4-5سے زیر کرکے گزشتہ فائنل کی شکست کاحساب بھی چکتا کردیا ۔ دوحا موصولہ اطلاعات کے مطابق فیصلہ کن میچ میں گرین شرٹس نے ابتدائی لمحات میں برتری حاصل کی جب کپتان محمد عمران گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوگئے ، بھارت نے دومنٹ بعد ہی مقابلہ برابر کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر قبل بلو شرٹس نے دوسرا گول داغ کر میچ میں 1-2کی برتری حاصل کی۔ وقفے کے بعد گرین شرٹس کی جانب سے شفقت رسول نے گول داغ کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا ۔ تھوڑی دیر بعد پاکستان کی طرف سے کپتان محمدعمران نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو 2-3کی سبقت دلادی ، قومی کھلاڑیوں نے مخالف پوسٹ پر تابڑ توڑحملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد وقاص کے شاندار گول کی بدولت برتری 2-4کرنے میں کامیاب ہوگئے ، بھارتی کھلاڑیوں نے بھی ہمت نہ ہاری اور یکے بعد دیگرے دو گول داغ کرمقابلہ ایک بارپھر برابر کردیا ۔ پاکستان نے میچ ختم ہونے سے 5منٹ قبل محمد وقاص کے گول کے باعث 4-5کی برتری حاصل کرلی ، کھیل ختم ہونے سے تین منٹ قبل گرماگرمی کے بعد بھارتی کھلاڑی میدان سے باہرچلے گئے ، بھر واپس آنے کے بعد بھی پاکستان کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہے۔ فتح کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں کپتان محمد عمران نے کہا کہ ایشیاکی نمبر1 ٹیم بننے اور فائنل میں بھارت کو ہرانے پر بہت خوش ہیں ، کھلاڑیوں نے بہتریں پرفارم کیا، بلوشرٹس کے خلاف راونڈ میچ میں بھی بہت اچھا کھیلے تھے مگر گول کرنے کے مواقع سے فاہدہ نہیں اٹھاسکے ، فائنل میں فارورڈر نے ملنے والے چانسز کوضائع نہیں  کیا اس لئے فاتح رہے۔ فتح پر قوم کومبارکباد پیشں کرتا ہوں ۔عمران نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سینہری دور واپس آرہا ہے ، جس طرھایشیا کے چیمپئن بنے اسی طرح بہت جلد دنیا کی نمبر 1 ٹیم بھی بن جائیں گے۔ ہیڈکوچ اختر رسول نے کہا کہ جیت پر اللہ تعالی کے شکرگزار ہیںوقت گزرنے کے ساتھ سارے اعزاز پاکستان آئیں گے۔ کوچ حنیف  خان نے کہ کی ٹرافی قوم کے لئے تحفہ ہے، پاکستان ہاکی کے نئے دور کاآغاز ہوگیا، آنے والے وقتوں میں مزید کامیابیاں سمیٹیں گے[/urdu]

You may also like: