Published On: Fri, Dec 28th, 2012

صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اوباما خاندان کا پہلا انٹرویو

advertisement on dunya urdu news

[urdu] نیو یارک   امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی بیٹیوں کو فیس بک استعمال کرنے سے تو روک دیا تاہم ان کی بڑی بیٹی موبائل فون استعمال کرتی ہے۔ مشعل اوباما کا کہناہےکہ وہ اپنی بیٹی پر نظر رکھتی ہیں کہ وہ کس کس سے بات کرتی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول نے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد دیے جانے والے اپنے پہلے انٹرویو میں ذاتی زندگی کے کئی گوشوں پر روشنی ڈالی ۔ اپنی بیٹی مالیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے مشعل اوباما کا کہنا تھا کہ مالیا اب بڑی ہوچکی ہے اور وہ غیر محسوس طریقے سے مالیا کی تمام مصروفیات کا علم رکھتی ہیں۔ خاتون اول کا مزید کہنا تھاکہ ایک ماں کو پتا ہونا چاہیے کہ اس کی بچی موبائل پر کس سے بات کررہی ہے۔ اور اس کے کون کون دوست ہیں اس پر صدر اوباما نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹیاں اچھا جھوٹ بول ہی نہیں پاتیں ۔ مشعل اوباما نے سیاست میں حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اتنا تحمل نہیں کہ وہ سیاست میں حصہ لے سکیں ۔ باراک اوباماکا کہناتھا کہ مشعل اپنی زبان پر قابو نہیں رکھ سکتیں ۔ امریکی صدر باراک اوباما ان دنوں اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس کی چھٹیاں ہوائی میں گزار رہےہیں ، جہاں سے وہ واشنگٹن کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔[/urdu]

You may also like: