muhammad-zaka-ashraf-

بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے لئے پاکستانی کر کٹرز کو اجازت نہیں دینگے،ذکاءاشرف

[urdu]ولکتہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان نہ آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش سیکرکٹ تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیاہے، اور بی پی ایل میں کھلاڑیوں کی شرکت ان کی مصروفیات سے مشروط ہوگی ۔ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کا فیصلہ افسوسناک ہے، مستقبل میں بنگلہ دیش سے کرکٹ تعلقات پر نظر ثانی کی جائیگی ، جو لو گ وعدے کا پاس نہیں کرسکتے ، ان کے لئے اپنے مفادات کی قربانی نہیں دی جاسکتی ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کاسیکورٹی خدشات کو جو ازبنانا نا مناسب ہے، حال ہی میں غیرملکی کرکٹرز نے پاکستان کادورہ کیا ، انہیں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا کھلاڑیوں کو بی پی ایل کی اجازت دینے سے پہلے ان کی مصروفیات کا جائزہ لیا جائیگا[/urdu]