بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار نانا پاٹیکر سالگرہ اور نیا سال ساتھ منائینگے

[urdu] ممبئی  بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار نانا پاٹیکر یکم جنوری 2013ء کو62برس کے ہوجائینگے ۔ 1جنوری 1951 کو بھارتی ریاست مہار اشٹرا کے گاوں میں پیدا ہونے والےنانا پاٹیکر نے اپنے فلمی کیرکئر کا آغاز 1978ء میں فلم گمنام سے کیا ۔ 1987ءمیں فلم مہرے اور 1988ء میں فلم سلام بمبئَی  کے بعد 1989ء میں فلم پرندہ میں ولن کے کردار نے انہیں بالی وڈ انڈسٹری میں نمایاں مقام دلواتے ہوئے انہیں بہترین معاون اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ کا حقدار ٹھہر ایا۔ میوزیکل ، وجود ، غلام مصطفی ، اب تک چھپن/اب تک چھپن ٹو، پاٹ شالہ ، اپھارن، ٹیکسی نمبر9211، ویلکم اور راج نیتی جیسی کامیاب فلموں سمیت لا تعداد فلموں میں اداکاری کے جو ہر دکھائے ۔  مکالموں کی بےساختہ ادائیگی کے حوالے سے اپنی شناخت رکھنے والے نانا پاٹیکر نے کئی بار بہترین اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ، فلم فیئر اور اسٹار اسکرین سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کیئے۔[/urdu]

You may also like: