Hillary_Clinton

ہلیری کلنٹن کے سر میں خون جم گیا ہے، جلد صحتیاب ہو جائیں گی، ڈاکٹرز

[urdu]نیویارک   ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی دائیں کان کے پیچھے دماغ اور کھوپڑی کے درمیان رگ میں خون جم گیا ہے، امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گی ۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر نیویارک کے پریس بائیٹرین اسپتال منتقل کر دیاگیا تھا، ان کی صحت کے متعلق ڈاکٹروں کی جانب سے بیان جاری کیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکین کے مطابق ہلیری کلنٹن کی دائیں کان کے پیچھے دماغ اور کھوپڑی کے درمیان خون جم گیاہے ۔ خون جمنے سے فالج کا خطرہ نہیں اور نہ ہی رگ کو نقصان پہنچا ہے، ڈاکٹرز نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ہلیری کلنٹن جلد مکمل طورپر صحت یاب ہو جائیں گی۔[/urdu]