Published On: Fri, Jan 4th, 2013

بھارت کا جاوید میانداد کو ویزا دینے کا فیصلہ، کانگریس اور شیوسینا کی مخالفت

advertisement on dunya urdu news

[urdu]کراچی  بھارت نے مایہ ناز پاکستانی بلے باز جاوید میانداد کو ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا، کانگریس اور شیوسینا نے وزارت خارجہ کے فیصلے پر اعتراض کردیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے پاکستانی اسٹار کرکٹر جاوید میانداد کو ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا وہ 6 جنوری کو پاک بھارت میچ دیکھنے دہلی جائیں گے ۔ بھارتی وزات خارجہ زرائع کے مطابق جاوید میانداد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلی عہدیدار ہونے کی وجہ سے ویزا جاری کیا جارہاہے۔[/urdu]

You may also like: