Published On: Fri, Jan 4th, 2013

پاکستان نے گھر میں گھس کر بھارت کو خاک چٹا دی

advertisement on dunya urdu news

[urdu]کولکتہ  70ہزار شائقین کے نعرے کا م آئے نہ امپائر کی مدد سے کچھ بن سکا، پاکستان نے گھر میں گھس کر بھارت کو خاک چٹا دی ، ایڈن گارڈ نز پر ‘ترنگا’ گرین شرٹس کے سامنے پھر سرنگوں ہوگیا، دوسرے ون ڈے میں 85رنز کی شاندار فتح سے سیریز بھی مہمان ٹیم نے اپنے نام کرلی ،0۔2کی ناقبل شکست برتری سے ٹرافی پر قبضہ پکا ہوگیا، اتورکا میچ رسمی کارروائی ثابت ہوگا، اس بار بھی اوپز ناص جمشید اور پیسر جنیدخان کی جوڑی نام نہاد بھارتی سورماوں کے لئے وبال جان بنی رہی ، 251رنز کے تعاقب میں میزبان سائیڈ رینگتے ہوئے 165 پر پہنچ کردم توڑ گئی ، بھارتی بیٹنگ کاٹائی ٹینک ڈوبتا رہا اور مہندد انسگھ دھونی اپنی قیادت بچانے مین مصروف رہے، ناٹ آوٹ 54 رنز کے ساتھ اس بار بھی وہ ٹیم کے ٹاپ اسکور رہے ، جنید خان اور سعید اجمل نے 3،3اور عمرگل نے2وکٹیں لیں، وکٹوں کے عقب میں موجود کامران اکمل کے اندر کا شیر بھی جاگ اٹھا، بائیں جانب ہوامیں اڑتے ہوئے کیچ دبوچا اور دواسٹمپ سمیت مجموعی طورپر چار شکار کئے ،اس سے قبل پاکستانی ٹیم 250 رنز پر آوٹ ہوئی ، بھارت کے نئے دشمن ناصر جمشید نے روایتی حریف کے خلاف مسلسل تیسری سنچری جڑی اور مین آف دی میچ قرار پائے، حفیظ نے بھی 76 رنز کے ساتھ اپنی بیٹنگ پاور کا بھر پور مظاہرہ کیا، یونس خان بھارتی امپائر کلکرنی کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھے۔ تفصیلات  کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دینے والی بھارتی ٹیم کو فتح کے لئے 250رنز کا ہدف ملا جو فلیٹ وکٹ کو دیکھتے ہوئے آسان لگ رہا تھا مگر پاکستان  بولنگ اٹیک نے اسے پاور فل میزبان بیٹنگ لائن کے لئے انتہائی کٹھن بنادیا اوپنر گوتم گمبیھر اور وریندر سہواگ نے 42 رنز ضرور جوڑے مگر اس میں سے8 محمد حفیظ نے دوباراوور تھرو پر گیند کو باونڈری کے پار بھیج کر عطاکئے ، طویل القامت محمد عرفان ایکسٹرا باونس نے بلے بازوں کو تنگ کیا مگروکٹ جنیدخان کےہی ہاتھ آئی ، عمرگل نے دوسرے اپنر سہواگ کو 31رنز پرایل بی ڈبلیو کیا، یوراج سنگھ کا قیام بھی مختصر ثابت ہوا، 95رنز پر پانچویں وکٹ گری جب عمر گل کی تھروپررن آوت ہونے سے بال بال بچنے والے سریش رائنا نے حفیظ کو باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی مس ہونے والی گیند کو تھام کر چا بکدستی سے کامران نے بیلز اڑدیں، پاوں فضامیں معلق ہونے کی وجہ سے رائنا کوآوٹ قرار دیاگیا، ایشون کو شعیب ملک کی گیند پر کامران نے اسٹمپڈ کیا، رویندراجد یجا،بھونیشور کمار اور اشوک ڈینڈا کو سعید اجمل نے ایک ہی اوور میں ٹھکانے لگایا،دھونی نے ایشانت شرما کے ساتھ آخری وکٹ کی شراکت میں 33 رنز جوڑے تاہم جنید نے 2کے انفرادی اسکور پر ایشانت کی وکٹیں اڑکر اپنی ٹیم کا فتح کے لئے خوشیاں منانے کا نتظار ختم کردیا،دھونی  نے 89 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 54 رنزبنائے۔ اس سے قبل ناصر جمشید اور محمد حفیظ نے 23٫5 اوور زکے دوران 141 کا مضبوط آغاز فراہم کیا مگر پھر تمام 10وکٹیں 109 رنز کے دوران گر گئیں ۔ بیٹنگ لائن پر اس تباہی کا  آغاز جڈیجا کے ہاتھوں ہوا جنھوں نے حفیظ کو بولڈ کرکے اوپننگ جوڑی کو توڑا، گیند پرانی ہونے سے بلے باز وں کو مشکل کاسامنا کرناپڑا،35ویں اوور میں بیٹنگ پاور پلے سے قبل یونس خان کو مقامی امپائر کلکرنی نے ایل بی ڈبلیوقرار دے دیا،ناصر نے 2 چھکو ں اور 12 چوکو ں سے مزین106 رنز اسکور کئے ، دوگیند وں بعد کامران اکمل بھی جڈیجاکا شکار بن گئے، شعیب ملک عمرگل اور محمد عرفان کو ایشانت شرمانے قابوکیا ،اس دوران سعید اجمل کی وکٹ بھونیشور کمار کو ملی ، جڈیجااور ایشانت نے 3،3وکٹیں لیں۔ [/urdu]

You may also like: