پریانکا چوپڑا کی فلم “دیوانہ میں دیوانہ” کل ریلیز کی جارہی ہے

[urdu]ممبئی  بالی ووڈ کی پگی چاپس پریانکا چوپڑا کی چار سال تک ڈبہ بند رہنے والی فلم “دیوانہ میں دیوانہ ” کل سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔ ہدایتکار کے سی بوکاڈیا کی اس فلم میں پریانکا کیساتھ معروف کامیڈی اداکارگوندا بحیثیت ہیرو جلوہ گر ہوئے ہیں۔ پریانکا اور گوندا کی ساتھ پریم چوپڑا، قدیر خان ، جانی لیور اور شکتی کپور جیسے نمایاں اداکارلئے اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دیوارنہ میں دیوانہ نامی اس فلم کو کل 4جنوری کو نئے ٹائٹل “پیار جھکتا نہیں” کے ساتھ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ چار سال قبل تیار کی گئی اس فلم کو اب ریلیز کرنےکا مقصد گوندا کے ختم ہونے فلمی کیرےئر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔[/urdu]

You may also like: