World_Bank_building

ورلڈ بنک میں وزیراعظم کے داماد کا تقررمیرٹ پر کیا گیا :حکومت

[urdu]اسلام آباد حکومت نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے داماد راجہ عظیم الحق کی عالمی بنک میں تقرری کے بارے میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ  ڈویژن کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جزل دل محمد علیزئی نے جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ راجہ عظیم الحق کی ایگز یکٹوڈائر یکٹر ورلڈ بنک تقرر قانون اور میرٹ کے مطابق ہے، اقتصادی امور ڈویژن کی سمری پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کی سفارش کا جائزہ لیا اور 4افراد میں سے عظیم الحق کے نام کی منظوری دی گئی جبکہ عظیم الحق نے عہدے کا باقاعدہ چارج بھی سنبھال لیا ہے۔[/urdu]