اوبا مانے 633ارب ڈالر کے امریکی دفاعی اخراجات کے بل پر دستخط کردیے

[urdu]واشنگٹن  امریکی صدرباراک اوباما نے آئندہ سال کے لئے 633ارب ڈالر کے امریکی دفاعی اخراجات کے بل پر دستخط کردیئے۔ دفاعی اخراجات کے بل میں ایران پر پابندیاں سخت کرنے اور دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے رقم بھی مختص کی گئی ہے۔ ترکی سے ایران سونے کی ترسیل، توانائی، تیل، بندرگاہوں،شپنگ اور بحری جہازوں کی تعمیر کے ساتھ گڈز اینڈ سروسز کے تبادلے پر بھی پابندی ہو گی ، اگر ایران پابندی والے کسی بھی میٹریل میں ٹرانز یکشن کرے گاتو انتظامیہ 180 دن میں مطلع کرے گی۔[/urdu]

You may also like: