سی این جی سیکٹر کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس فراہمی بند، سوئی ناردرن گیس کمپنی

[urdu]لاہور سوئی ناردرن گیس کمپنی سی این سیکٹر کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس فراہمی بند کردی ہے، سوئی ناردرن کے ایم ڈی عارف حمید کا کہناہے کہ گیس کی گھریلو طلب 1510ملین کیوبک فٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے ۔ لاہور میں عارف حمید نے بتایا  کہ 1510 ملین کیوبک فٹ گھریلو طلب ایک ریکارڈ ہے، ان حالات میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم نہیں کرسکتے ، گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے گھریلو صارفیں سے درخواست کی کہ پیٹراور گیزر کا استعمال کم کریں۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن میں سی این جی سیکٹر کو 2 ہفتوں میںصرف ایک روز گیس مل سکی ہے جبکہ ٹیکسٹائل ۔ سیمنٹ اور پاور سمیت تمام صنعتی سیکٹرز کو ڈیڑھ ماہ سے گیس فراہمی معطل ہے۔[/urdu]

You may also like: