ہالی وڈ کی نئی ہاررفلم “ٹیکساس چین سا” کاباکس آفس پرراج

[urdu]لاس اینجلس  ہالی وڈ کی نئی سسپنس ہاررفلم “ٹیکساس چین سا” نے دوکروڑتین لاکھ ڈالرکابزنس کرکے باکس آفس پر قبضہ جمالیا۔ ٹیکساس چین سا تھری ڈی اس سیریز کی ساتویں فلم ہے، جس کی کہانی ایک پر اسرار گھر کے گرد گھومتی ہے۔ ایک خاتون اپنے آبائی گھرواپس آتی ہے، جہاں خوں آشام آدم خورکردار لیتھرفیس نمودارہوتا ہےاور خوف ، دہشت اور سسپنس کانہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔ تشدد اور قتل کے واقعات پر مبنی اس فلم نے پہلے تین روز میں دوکروڑ تین لاکھ کابزنس کرلیا ہے۔ “دجنگو ان چینڈ” نے دوکروڑ ڈالر کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ “دی ہوبٹ این ایکس پیکٹڈجرنی” ایک کروڑ پچھتر لا کھ کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پررہی۔ [/urdu]

 

 

 

 

 

You may also like: