تیسرا ون ڈے، بھارت نے پاکستان کو 10رنز سے ہر ادیا

[urdu]نئی دہلی  تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو10رنز سے شکست دے دی، تاہم پاکستان تین میچوں کی سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن 168 رنز کے معمولی ہدف کو بھی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور بھارت کے خلاف ایک سیریز میں تمام میچز جیتنے کے اعزاز سے محروم رہی ۔ پاکستانی بلےباز کی قلعی ایک مرتبہ پھر کھل گئی جب غیر معمولی بولنگ کے باوجود آسان 168 کے مقابلے میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کپتان مصباح الحق نے 39 رنز بنانے میں 82 گیندوں کا سامنا کیا وہ پاکستانی بیٹنگ کی کشتی کو بیچ منجدھار میں چھوڑ گئے ۔ عمر اکمل بھی انتہائی غیر ذمہ داری سے آوٹ ہوئے ، انہوں نے 50 گیندوں میں 25 رنز بنائے ۔ بھارت کی جانب سے ایشانت شرمانے 3جبکہ بھونیشور کمار اور ایشون نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4۔43اوورز میں 167 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لئے 168 رنز کا ہدف دیا، پاکستانی بالرز نے ابتدا ہی سے مہمان ٹیم کے اوپنرز کو دباو میں رکھا اور انہیں کھل کر اسٹروکس کھیلنے کا کو ئی موقع نہیں دیا، جنید خان اور محمد عرفان نے ابتداء میں بہت اچھی گیند کی جبکہ بعد میں سعید اجمل کا جادو چلااور انہوں نے 5وکٹیں حاصل کیں، تاہم پاکستان ایک مرتبہ پھر بیٹنگ میں ناکام رہا اور میچ 10زنزسے ہارگیا۔[/urdu]

You may also like: