ICC-Ranking

آئی سی سی رینکنگ: محمد حفیظ آل راو نڈر، سعید اجمل بولرز میں سرفہرست

[urdu]دبئی  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ نمبر1 آل راونڈر اور سعید اجمل بولرز میں سر فہرست آگئے۔ پاکستان اور بھارت کی 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آل راونڈرز کی رینکنگ میں محمد حفیظ 428پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ شکیب الحسن صرف 2پوائنٹس کمی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔ بولروں کی رینکنگ میں سعید اجمل کا پہلا اور محمد حفیظ کا دوسرا نمبر ہے، دونوں بولروں نے اپنی پوزیشز کو مزید مستحکم کیا ہے۔ ٹاپ 10بلے بازوں  میں پاکستان کا کوئی بلے باز شامل نہیں ہے۔ عمر اکمل کی رینکنگ 13ویں سے گرکر 16 نمبر پرچلی گئی ہے۔[/urdu]