پاکستانی فلم انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے، صائمہ

[urdu] لاہور فلم سٹار صائمہ نے کہا ہے کہ سب ایک ہوجائیں تو پاکستانی انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے لیکن اگر صرف باتیں ہوتی رہیں گی تو پھر بدقسمتی سے انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہوگی جوکسی کے بھی مفادمیں نہیں ہوگا، آنیوالے دنوں میں کچھ نئی فلمیں سینماوں کی زینت بنیں گی مجھے امید ہے کہ شائقین  دوبارہ رخ کریں گے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نے کہا کہ پاکستانیوں میں جوٹیلنٹ موجود ہے میں نے دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں دیکھا صرف ضرورت اس بات کی ہےکہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ پاکستانی انڈسٹری بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتی میں دعوی سے کہتی ہوں کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ سب ایک ہو کرانڈسٹری کی بہتری کے لئے کام کریں توہم بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں لیکن باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔[/urdu]

You may also like: