Published On: Wed, Jan 9th, 2013

امریکی صدر باراک اوباما نے خود پر تنقید کے دروازے کھول لئے

advertisement on dunya urdu news

[urdu]واشنگٹن    امریکی صدر بارک اوباما نے سابق سینیٹرچک ہیگل کو وزیر دفاع اور انسداد دہشت گردی کے مشیر جان برینن کوسی آئی اے کا سربراہ نامزد کرکے خود پر تنقید کے نئے دروازے کھول لئے ہیں۔ صدر بارک اوباما نے سابق ری پبلکن سینیٹر چک ہیگل کو وزیر دفاع کے لئے نامزد کیا تو ان کے انتخاب پر انگلیاں اٹھنی لگیں ۔ چک ہیگل عراق جنگ کے مخالف رہے ہیں وہ ایران سے براہ راست بات چیت کے حامی ہیں اور اسرائیل پر حماس سے مذاکرات کے لئے زور دیتے ہیں اس کے علاوہ وہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بھی مخالف ہیں ۔ ان وجوہات کی بنا پر انھیں ری پبلکن جماعت ناپسند کرتی ہے اور ان کی نامزدگی پر کہا کہ اس سے اسرائیل اور مشرق وسطی میں امریکا کے حامیوں کو غلط پیغام جائے گا۔ دوسری جانب سی آئی اے کی سربراہی کے لئے نامزد جان برینن کو بھی مخالفت کا سامنا ہے ۔ جان برینن پاکستان، یمن اور صومالیہ میں ڈرون حملوں کے فیصلوں میں پیش پیش رہے ہیں ۔ سابق صدر بش کے دور میں دہشت گردی کے ملزموں سے معلومات کے حصول کے لئے پر تشدد طریقوں کے بھی وہ حامی رہےہیں جس کی وجہ سے انسانی حقوق کی تنظیموں کو ان کی نامزدگی پر تحفظات ہیں ۔ صدر بارک اوباما کے نامزد کردہ دونوں افراد کو امریکی سینیٹ میںسخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم امکان ہے کہ سینیٹ ان کی منظوری دےدے گی۔[/urdu]

You may also like: