Published On: Wed, Jan 9th, 2013

پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت 5فروری کو ہوگی

advertisement on dunya urdu news

[urdu] لندن    اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سات سالہ پابندی کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت کھیلوں کی ثالثی عدالت میں 5فروری کو شروع ہوگی ۔ سوئٹزر لیند میں کھیلوں کی ثالثی عدالت تین روزہ سماعت 5سے 7فروری تک کرے گی ۔ محمد آصف کے وکیل روی ساکل کے مطابق محمد آصف کو پورا یقین ہےکہ انہیں انصاف ملے گا ، ان کے موکل کا موقف واضع ہےکہ ان پر سات سالہ پابندی غیر قانونی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پاکستان کے تین کر کٹرز سلمان بٹ پر دس سال، محمد آصف پر سات سال اور محمد عامر پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی جبکہ لندن کی عدالت نے تینوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھی بھیجا تھا۔[/urdu]

You may also like: