سلطان راہی کی 17ویں برسی آج منائی جائے گی

[urdu] لاہور   پاکستان فلم انڈسٹری  پر اڑھائی عشروں تک راج کرنے والے کرنے والے اداکار سلطان راہی کی 17ویں برسی آج منائی جائیگی۔ سلطان راہی مرحوم 9جنوری 1996ء کو اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوگئے تھے ۔ محمد سلطان المعروف سلطان راہی کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آیاتھا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں چلے آئے اور بعد ازاں ان کا بچپن اورجوانی راولپنڈی میں گزرے ۔ ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہوں نےمختلف سٹیج ڈراموں میں اداکاری کا آغاز بھی کردیا اور پھر ان کا یہی شوق انہیں راولپنڈی سے لاہورلے آیا جہاں انہوں نے فلموں میں ثانوی کردارادا کرنے کےساتھ سٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیناشروع کردیا، ان کی پہلی فلم “باغی”تھی ۔[/urdu]

You may also like: