Salman_Khurshid

Control line firing par Pakistan se ihtijaj kya hai, Bharti Wazir e Kharja

[urdu] نئی دہلی   بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کے واقعات کو نہ روکا گیا تو یہ دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ، واقعے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے ۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا  کہ انہوں نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعے پر پاکستان سے سخت احتجاج کیا ہے ، وہ اس معاملے کا حل چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا اپنے تحفظات سے پاکستانی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے اور اب پاکستان کے جواب کا انتظار ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اسے 2روز قبل پیش آنے والے واقعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔[/urdu]