Published On: Thu, Jan 10th, 2013

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ

advertisement on dunya urdu news

[urdu]لاہور   پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے آئی او سی کو ایڈہاک لگانے کی خبر دیدی، پی او اے نے خط میں پی ایس بی کے اجلاس کی تمام کارروائی لکھ ڈالی ۔ سرکاری مداخلت، نیشنل گیمز کو ماننے سے انکار اور معطلی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا شدید ردعمل ، پی او اے نے آئی او سی سے اسپورٹس بورڈ کی لگادی ، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے پاکستان کی رکنیت معطل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ، کیونکہ آئی او سی کا قانون یہی کہتا ہے کہ کو ئی حکومت اولمپک کمیٹی کے کا م میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔  ذرائع کا کہنا ہےکہ پی او اے نے خط میں اسپورٹس بورڈ کی طرف سے ایڈہاک لگنے اور نیشنل گیمز کونہ ماننے کے علاوہ کئی شکایات کا ذکرکیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ اگر قوانین کے تحت کو ئی کارروائی ہوسکتی ہے، توضرور کی جائے۔[/urdu]

You may also like: