Imran Khan

سپریم کورٹ نے عمران خان کی اتنخابی اصلاحات بل کیخلاف درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات بل کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے.

اسلام آباد: (دنیانیوز) عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے یہ کہ کر مسترد کر دیا ہے کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے.
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بل کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر بنانے کیلئے الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کی گئی جسے روکا جائے. اس درخواست کو رجسٹرار آفس نے یہ کہ کر مسترد کر دی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے. قبل اسکے پیپلز پارٹی اور شیخ رشید نے بھی درخواستیں دی تھیں جسے اعتراض لگا کے مسترد کر دیا گیا تھا.