Saeed Ajmal

سعید اجمل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سعید اجمل آئندہ چند روز میں تمام طرز کی کرکٹ( ٹی 20، ٹیسٹ اور ون ڈے ) سے ریٹائر منٹ کا اعلان کریں گے.

لاہور: (دنیا اردو) اپنی گیند دوسرا سے دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پریشان کرنے والے سپنر سعید اجمل نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جسکا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے. مایہ ناز سپنر نے اپنا پہلا انٹر نیشنل میچ تیس برس کی عمر میں کیا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں اپنا سکہ جما لیا.

Saeed Ajmal

سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ ، 113 ون ڈے اور 84 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی. انھوں نے ٹیسٹ میں 178، ون ڈے میں 184 اور ٹی 20 میں 85 وکٹیں حاصل کیں. پاکستان نے جو 2009 میں ٹی20 کپ جیتا تھا اس میں سعید اجمل کا کلیدی کردار تھا اور ایونٹ کے دوسرے کامیاب ترین بولر تھے.
آئی سی سی کے نئے قوانین آنے کیبعد ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے ایکشن تبدیل کرنے کیبعد وہ پہلے کی طرح کامیاب نہ ہو سکے.