Pakistani u19 team

پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ملائشیا میں جاری انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے.

کوالامپور:(دنیا اردو) ملائشیا میں اے سی سی کے زیر اہتمام جاری ایشئین انڈر19 کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلہ دیش کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا. بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوے 274 رنز بنائے اور انکے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے. پنکاش گھوش نے سب سے زیادہ 82 رنز بنائے. عفیف حسین 52 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہا. پاکستان کی طرف سے منیر ریاض نے 3 جبکہ شاہین آفریدی، حسن خان اور محمد سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.
جواب میں پاکستان نے 39 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ ختم ہو گیا، ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان 2 رنز سے فاتح قرار . اس فتح کے ساتھ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا.