Muhammad Waseem

عالمی نمبر ون باکسر کا پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور

مالی مشکلات کے باعث عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے.

کراچی: (دنیا اردو) اپنے ایک ویڈیو پیغام میں باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ میں مالی مشکلات میں گھرا ہوں. محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے اور بھی کھیلنا چاہتا ہوں لیکن مالی حالات اجازت نہیں دے رہے. اور پاکستانی شہریت چھوڑکرامریکہ یا کوریا کی شہریت لینے کا سوچ رہا ہوں.
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کوئی سپانسر ہی نہیں ہے اسلیے مالی مسائل کا سامنا ہے. پاکستان کیلئے اپنا آخری فائٹ کیلئے ایک عالمی فائٹ میں حصہ لے رہا ہوں اور ٹائٹل جیتوں گا. محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی شہریت شوق سے نہیں بلکہ مجبوری سے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ اب مالی حالات یہاں رہنے کی اجازت نہیں دیتے.
یاد رہے کہ محمد وسیم نے 8 فائٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور سب میں کامیاب رہے اور ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ میں نمبر ون پوزیشن پر ہیں. اب اس پوزیشن کو بچانے کیلئے وہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والے حریف سے امریکہ میں مقابلہ کریں گے.