Mahira Khan

پاکستانی فلم نے بالی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

ماہرہ خان کی فلم ورنہ نے ریلیز کے پہلے 3 دن میں 2 کروڑ 70 لاکھ کمائے جبکہ انڈیا کی 3 فلموں نے ریلیز کے پہلے تین ہفتوں میں مشترکہ 2 کروڑ 50 لاکھ کمائے.

کراچی: (دنیا اردو) ماہرہ خان کی فلم ورنہ سنسر بورڈ کنٹروورسی کی وجہ سے دیر سے ریلیز ہوئی لیکن فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور فلم بینوں کو حیران کر دیا ہے. فلم ورنہ جمعہ کے روز ریلیز ہوئی اور اس نے پہلے دن 68 لاکھ کمائے جو کہ امید سے کم تھے لیکن اسکی کمی فلم نے ہفتے والے روز پوری کر دی جس دن اسنے ایک کروڑ بارہ لاکھ کا بزنس کیا. جبکہ فلم نے اتوار کو 90 لاکھ کمائے. اس کے مقابلے میں انڈیا میں جمعہ کے روز ہی ودیا بالن کی فلم تمہاری سلو ریلیز ہوئی تھی جس نے پہلے تین دن میں صرف 26 لاکھ 30 ہزار کمائے ہیں. عرفان خان کی فلم قریب قریب سنگل جو پچھلے ہفتے ریلیز ہوئی تھی نے پورے ہفتے میں صرف 80 لاکھ کا بزنس کیا ہے. پاکستانی سینما رپورٹس کیمطابق فلم کا بزنس رواں ہفتے 3 کروڑ سے بڑھ جائے گا.