Magistrate System

صوبہ پنجاب میں مجسٹریٹ نظام لاگو ہو گیا

پنجاب میں مجسٹریٹ کو 3 سال تک کی سزاؤں کے مقدمات سننے کا نظام بحال کر دیا گیا ہے.

دنیا اردو کے مطابق صوبہ پنجاب میں 3 سال تک کی سزاؤں کے مقدمات کیلئے مجسٹریٹ نظام بحال کر دیا گیا ہے. ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیلئے ڈپٹی کمشنر کو اختیارات حاصل ہوں گے. مجسٹریٹ کے اختیارات میں تھانوں کے چھاپے، پرائس کنٹرول، چائلڈ لیبر بھی ہوں گے.
سیشن جج راولپنڈی نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی اجازت سے نوٹیفیکیشن جاری کیا. جس کے مطابق، مہر عباس، احمد حسن رانجھا اور اے سی ملیحہ جمال راولپنڈی کے مجسٹریٹ ہوں گے.